السلام علیکم
ہر باشعور انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ میں وقت ضائع کررہا ہوں یا وقت کا صحیح استعمال کررہا ہوں۔
اگر ہم رات سونے سے پہلے خود سے پوچھ لیں تو بھی پتہ چل جائے گا۔
کہ آج ہم نے اپنا کتنا وقت کہاں کہاں صرف کیا۔ کتنی جگہ پر صرف کیا گیا وقت فائدہ مند ہے اور کتنی جگہ پر ضیاع ہوا؟ اور ضائع شدہ وقت کے بدلے کل اور آئندہ کیسے بہتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔