Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 کچھ مفید ٹوٹکے

Go down 
AuthorMessage
ھارون رشید
ماہر
ماہر
ھارون رشید


Posts : 1369
Join date : 28.11.2010
Age : 50
Location : اوکاڑہ شریف

کچھ مفید ٹوٹکے Empty
PostSubject: کچھ مفید ٹوٹکے   کچھ مفید ٹوٹکے EmptyThu Dec 02, 2010 12:39 pm

سلاد کو تازہ رکھنے کے لئے جس پلیٹ میں سلاد رکھنا ہے اسے ایک گھنٹہ فریزر میں رکھ دیں

سبزی تازہ رکھنے کے لئے ایک گلاس پانی میں2 چمچ سرکہ ڈالیں اور سبزی پر چڑک دیں

فریج سے بو آرہی ہو تو کوئلہ رکھ لیں

سبزیاں ابالتے ہوئے لیموںکے چھلکے پانی میں ڈال دیں تو سبزیوں کی رنگت خراب نہیں ہوتی


اگر سالن پکاتے وقت مرچیں زیادہ ڈال دیں تو فوراً ٹماٹر یا دہی ڈال دیں

استری کی سطح خراب ہو جائے تو ہلکا سا نمک چھڑک کر روئی پانی میں ڈبو کر صاف کریں

مٹر ابالتے وقت پانى میں مٹر کے چند چھلکے بھی ڈال دیں ایسا کرنے سے مٹر کی رنگت اور مٹھاس میں اضافہ ہو جاتا ہے

اگر فریج میں ایک عدد پیاز رکھ دیا جائے تو اس سے فریج میں سے پھلوں کی بو نہیں آتی

چائے کی پتی کو چائے پکانے کے بعد ضائع نہ کریں بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے پودوں کی جڑو ں میں ڈال دیں-پودے زیادہ بڑھیں گے اور پھولیں گے

انڈوں کے چھلکے پیس کر کمروں میں رکھے گئے پودوں میں ڈالیں-منی پلانٹ کے پودوں میں یہ چھلکے ڈالیں تو اس کے پتے زیادہ بڑے ہوتے ہیں

پودوں کے گملوں میں کبھی کبھی ٹھنڈی چائے چھڑکنے سے مٹی میں کیڑے نہیں رہیں گے

لیموں کو تازہ رکھنے کے لئے انہیں کسی برتن میں ڈال کر اس کے اوپر سوکھا نمک ڈال دیا جائے-اس سے لیموں کافی عرصے تک تازہ حالت میں رہتے ہیں


پیاز کو خوبصورت سنہری رنگت میں تلنے کا نسخہ یہ ہے کہ پیاز کو چھیل اور کاٹ کر پندرہ منٹ کے لئے تھوڑے سے دودھ میں بگھو دیں-پھرچھان کر تیل میں فرائی کر لیں بہت خوبصورت سنہرا براؤن کلر آئے گا

اگر کریم گاڑھی کرنی ہو تو پھینٹتے وقت تین چار قطرے لیموں کا رس ملا لیں

پودینے کے پتے جس جگہ ہوں گے وہاں مکھیاں نہیں آئیں گی

آٹے کو گوندھنے کے بعد اس پر گھی یا مکھن لگا دیا جائے تو اس پر پپڑی نہیں جمتی-مکھن لگا کر گیلا کپڑا نچوڑ کر آٹے پر ڈال دیں تو وہ خمیر نہیں ہر گا


نیلی سیاہی کے داغ کو پندرہ منٹ تک دودھ میں بگھو کر رکھ دیں پھر کپڑے کو پانی سے دھو لیں داغ دور ہو جائے گا

کپڑوں سے سرخ روشنای کے دھبے دور کرنے کے کئے ان پر دہی ڈال دیں اور پھر رگڑیں بعد میں صابن سے اچھی طرح دھو لیں

گرم کپڑوں سے چکنائی کے دھبے دور کرنے کے لئے ان پر دہی لگائیں پھر کچھ دیر کے بعد صابن سے دھو ڈالیں

دہی جلد جمانے کے لئے دودھ میں تھوڑی سی ٹاٹری یا ٹارٹرک ایسڈ ملا دیں تو وہ جلد جم جائے گا
Back to top Go down
http://friends.canada-forum.net/index.htm
 
کچھ مفید ٹوٹکے
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: خواتین کارنر :: امورِ خانہ داری-
Jump to: