Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں

Go down 
4 posters
AuthorMessage
ھارون رشید
ماہر
ماہر
ھارون رشید


Posts : 1369
Join date : 28.11.2010
Age : 50
Location : اوکاڑہ شریف

شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  Empty
PostSubject: شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں    شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  EmptyThu Dec 02, 2010 12:40 pm

آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت ہیں لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں ۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔ انکی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں ۔ بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے ۔

آج کے ٹپس کارنر میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ٹوٹکے اور ورزشوں کا ذکر ہے آزما کر دیکھیے آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہو جائیں گی۔

٭ کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے۔

٭ شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں اس سے نظر کم زور ہو جاتی ہے۔

٭ مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو تا ہے اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

٭ آنکھیں جھپکے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

٭سر پر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہو جاتی ہے۔

٭ بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا اثر انداز ہو سکتا ہے ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا ، آنکھوں کے لئے نقصان دہ البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

٭ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے۔

٭ پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتا ہے۔

٭کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھو لیں ۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

٭ صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

٭خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

٭ نیم گرم دودھ روئی میں بھگو کر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آ جائے گی۔
Back to top Go down
http://friends.canada-forum.net/index.htm
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  Empty
PostSubject: Re: شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں    شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  EmptyFri Dec 03, 2010 10:20 am

٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔




Marwa na dya jy Bhai jee
Back to top Go down
خوشی
مبتدی
خوشی


Posts : 27
Join date : 29.11.2010
Age : 113

شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  Empty
PostSubject: Re: شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں    شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  EmptyTue Dec 21, 2010 2:29 pm

بیوٹی پالر تو نہیں کھول لیا چار مرلے بیچ کر
Back to top Go down
نعیم
محسن
محسن
avatar


Posts : 317
Join date : 29.11.2010

شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  Empty
PostSubject: Re: شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں    شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  EmptyTue Dec 21, 2010 8:53 pm

السلام علیکم ہارون بھائی۔ اتنے اچھے نسخے فراہم کرنے کے لیے بہت شکریہ ۔
مجھ بھولے بھالے کے دماغ میں کچھ سوالات آئے ہیں۔ براہ کرم انکے جوابات درج کردیں تاکہ میں آپکی تجاویز پر عمل شروع کرسکوں۔

آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت ہیں لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں ۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔
Quote :
٭ شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں اس سے نظر کم زور ہو جاتی ہے۔
اب میں سمجھا تیری ناک میں لمبے بالوں کا مطلب
٭
Quote :
آنکھیں جھپکے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔
خالی گھڑا اوکاڑہ سے لینا ہے یا سوہنی سے؟
Quote :
٭سر پر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
یہ عادت شاید آنکھوں کے لیے تو معاون ہوگی لیکن خود بالوں کے لیے ہرگز معاون نہیں۔ anger
Quote :
٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہو جاتی ہے۔
یہ پریشانی ان کو ہو جنہوں نے گارڈن میں جھولے لگا رکھے ہوں۔۔ سانوں کی
Quote :
٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا ، آنکھوں کے لئے نقصان دہ البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔
بھلے وہ چاند قریبی چھت پر ہی چڑھتا ہو؟؟
Quote :
٭خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔
نظر تیز ہونے کے بعد بندہ کتنی دور اور کتنی گہرائی تک دیکھ سکتا ہے؟
Quote :
٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔
ہارون بھائی کے اس مشورے پر کوئی عمل نہ کرے۔ یہ سازشی تجویز انہوں نے اپنے کلینک کی رونق بڑھانے کے لیے دی ہے۔
Back to top Go down
Sponsored content





شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  Empty
PostSubject: Re: شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں    شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں  Empty

Back to top Go down
 
شفاف اور اجلی اجلی آنکھیں
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: خواتین کارنر :: امورِ خانہ داری-
Jump to: