نعیم محسن
Posts : 317 Join date : 29.11.2010
| Subject: کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی Thu Dec 09, 2010 2:27 am | |
| کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی احسان دین پر ہے شہادت حسین کی
حبِ حسین، حُبِ الہی کا ہے نشاں اللہ سے دشمنی ہے عداوت حسین کی
ایماں کا راز صاحبِ قرآن سے پوچھ لے قرآن سکھا رہا ہے موءدت حسین کی
حسن و حسین گلشنِ نبوی* کے پھول ہیں گل میں مہک حسن کی،رنگت حسین کی
مولائے کائنات ہیں بابا حسین کے امّاں ہیں نورِ نظرِ رسالت حسین کی
زندہ ہے بن کے پیکرِ صبر و رضا حسین دائم ہے طرزِ فکرِ شہادت حسین کی
تِشنہء دیدِ جلوہء حق تھے میرے حسین ناداں سمجھ سکے نہ محبت حسین کی
لے کر چلے ہیں کنبہء نبوی کو کربلا مقتل میں مسکرانا ہے جراءت حسین کی
اصغر ہوں یا ہوں اکبر حوالے خدا کیے بے مثل و با کمال سخاوت حسین کی
گردن ہے زیرِ خنجرِ شمرِ لعین کے اوجِ سجود پر ہے عبادت حسین کی
چاہت ہے دل میں غلبہء دیں کی تو اے رضا کربل سجاؤ زیرِ امامت حسین کی
ہدیہ عقیدت : محمد نعیم رضا | |
|