Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 اڑنے والی کار

Go down 
2 posters
AuthorMessage
khokher
Admin
khokher


Posts : 960
Join date : 26.11.2010
Location : LAHORE

اڑنے والی کار Empty
PostSubject: اڑنے والی کار   اڑنے والی کار EmptyFri Dec 17, 2010 3:01 pm

سڑکیں تنگ پڑتی جارہی ہیں توکیا ہوا، کار چلانے کے لیے آسمان پر بہت جگہ ہے۔

ممکن ہے کہ یہ جملہ سن کر آپ کے لبوں پر مسکراہٹ آجائے یا آپ اسے ایک لطیفہ سمجھ کر ہنس دیں۔لیکن یہ ہنسی کی بات نہیں ہے کیونکہ امریکہ کی

شہری ہوابازی کے ادارے نے’ٹیریا فونگیا ٹرانزیشن‘ نامی کار کو ہوائی جہازوں کی طرح فضاؤں میں اڑانے کی منظوری دے دی ہے۔

اب وہ دن شاید کچھ زیادہ دور نہیں رہا، جب آپ کے اپنے گیراج میں ، یا آپ کے پڑوسی کے گھر کے باہر دو نشستوں والی ایک ایسی چھوٹی کار کھڑی ہو،

جس نے اپنے پر پرندوں کی طرح لپیٹ رکھے ہوں اور جب جی چاہے،اسے سڑک پر دوڑایا جاسکے ، اور جب چاہے آسمان پر اڑایا جاسکے۔

اڑنے والی کارٹرانزیشن کوسول ایویشن اتھارٹی نے ہلکے پھلکے ہوائی جہاز کے طور پر رجسٹر کرکے پرواز کا لائسنس جاری کیاہے۔ہوابازی کے قوانین کے تحت

ہلکے پھلکے اسپورٹس طیارے کا وزن 1200 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے جب کہ اس کار وزن 1320 پونڈ ہے۔120 پونڈ کا یہ فرق کافی عرصے تک

کمپنی اور ایویشن اتھارٹی کے درمیان تنازع کا باعث بنا رہا۔تاہم بعدازاں اتھارٹی نے اپنے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے اسے لائسنس جاری کردیا۔

ٹرانزیشن کو ہوابازی کے ادارے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کےمحکمے کی جانب سے کئی رکارٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ سڑک پر اس وزن کی کار چلانے کے لیے

امریکی قوانین کے تحت درکار، ایئر بیگ اور کچھ دوسرے حفاظتی انتظامات ٹرانزیشن میں موجود نہیں ہیں۔

دونشستوں والی یہ کار فرنٹ وہیل ڈرائیو ہے اور سڑکوں پر عام کاروں کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔اس کے تیل کا خرچ نسبتاً کم ہے اور ایک گیلن میں وہ

باآسانی 30 میل کا فاصلہ طے کرلیتی ہے۔جب اڑانا مقصود ہوتو ٹیک آف کی سطح پر پہنچنے کے لیے اسے ایک خاص رفتار سے بھگانا پڑتاہے۔ ٹیک آف

پوزیشن پر پہنچ کر اس کے پر خود بخود کھل جاتے ہیں اور وہ ہوا میں بلند ہوجاتی ہے۔ ٹرانزیشن 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت

رکھتی ہے۔اور اپنے فل ٹینک کے ساتھ 460 میل کی اڑان کرسکتی ہے ۔ اس میں 450 پونڈ وزن اٹھانے کی قوت موجود ہے۔

ٹرانزیشن کو اڑنے کے لیے اسے 1700 فٹ یعنی تقریباً ایک تہائی میل سڑک ، یا کسی ہموار جگہ پر تیز رفتاری سے بھگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اڑنے والی اس کار کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اسےسڑک پر عام کارکی طرح اور آسمان پر ایک چھوٹے جہاز کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

اسے اپنے گیراج میں رکھ سکتے ہیں۔پرواز کے دوران موسم خراب ہوجائے تو خود کوکسی خطرے میں ڈالے بغیر اسے سڑک پر اتار کر بحفاظت گھر پہنچ سکتے ہیں۔
ہوابازی کے ادارے کی جانب سے لائسنس ملنے کے بعد کمپنی نے اس کی تجارتی بنیادوں پر تیاری شروع کردی ہے۔اسے کئی پیشگی آرڈ بھی مل چکے ہیں۔

فی الحال اس کی قیمت تقریباً دو لاکھ ڈالر ہے، تاہم کمپنی کو پیداوار میں اضافے کے بعد اس کی لاگت اور قیمت دونوں میں کمی کی توقع ہے۔
وائس آف امریکہ
Back to top Go down
http://myforum1.tk
ھارون رشید
ماہر
ماہر
ھارون رشید


Posts : 1369
Join date : 28.11.2010
Age : 50
Location : اوکاڑہ شریف

اڑنے والی کار Empty
PostSubject: Re: اڑنے والی کار   اڑنے والی کار EmptyTue Dec 21, 2010 9:52 am

یعنی ہیلی کارٹر
Back to top Go down
http://friends.canada-forum.net/index.htm
 
اڑنے والی کار
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» ایک گیلن میں 100 میل چلنے والی نئی کار
» رنگ گورا کرنے والی کریمیں، جلد کے کینسر کا
» قبلہ رخ کی سمت میں روشن ہونے والی جائے نماز

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: سائنس اور ٹیکنالوجی :: انفارمیشن ٹیکنالوجی-
Jump to: