Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم

Go down 
3 posters
AuthorMessage
ملک بلال
Admin
ملک بلال


Posts : 714
Join date : 26.11.2010

ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم Empty
PostSubject: ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم   ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم EmptySat Dec 25, 2010 3:53 am

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایسپرین کی ایک چھوٹی سی خوراک لینے سے کینسر سے ہلاکت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔


آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر مراکز پر ہونے والی
تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسپرین کی ایک چھوٹی سی روزانہ خوراک
کینسر سے ہلاک کی خطرے کو پانچ گنا کم کر دیتی ہے۔


لانسٹ میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق
اس تحقیق کے سلسلے میں پچیس ہزار مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا جن میں سے زیادہ
تر کا تعلق برطانیہ سے تھا۔


ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ
کینسر کی مریضوں میں ایسپرین سے ہونے والی فوائد اس سے پہنچنے والے نقصان
سے کہیں زیادہ ہیں، جن میں خون بہنا سب سے زیادہ اہم ہے۔


یہ بات ڈاکٹروں کو پہلے سے معلوم ہے کہ ایسپرین کے
استعمال سے دل مریضوں کو دل کا دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن اب تک یہ
کہا جاتا تھا کہ اگرچہ اس کے استعمال سے کچھ فائدہ ہوتا ہے لیکن اس سے
معدہ اور بڑی آنت میں خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


لیکن حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسپرین کی
استعمال کے فوائد و نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین کو کینسر کے خلاف اس
کے مدافعتی اثرات کو نہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔


جن مریضوں کو ایسپرین کی روزانہ خوارک دی گئی ان
میں تجربے کی مدت کے دوران کینسر سے ہلاکت کا خطرہ ایک چوتھائی کم ہو گیا
جبکہ ایسے مریضوں کی کسی دیگر بیماری سے موت کے خطرے میں بھی دس فیصد کمی
آئی۔


ایسپرین کے فوائد پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے
سربراہ پیٹر روتھویل کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ ادھیڑ عمر افراد
کو فوری طور پر اسپرین کھانا شروع کر دینی چاہیے لیکن کینسر کے بارے میں
ہونے والی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے۔


دیکھا گیا ہے کہ روزانہ پچھہتر گرام کی چھوٹی سی خوراک لینے سے بھی کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔


ڈاکٹر پیٹر روتھویل کا کہنا ہے کہ عام طور پر ہزار
میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں اندرونی بلیڈنگ یا معدے اور بڑی آنت میں
خون بہنے کی بیماری ہو سکتی ہے لیکن ایسپرین کھانا سے یہ خطرہ دوگنا ہو
جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمر کے لوگوں میں پیٹ کے اندر خون بہنے کا
خطرہ بہت کم ہے لیکن پچھہتر سال کے بعد یہ خطرہ ڈرامائی طور پر بڑھ جاتا
ہے۔


ڈاکٹروں کے مطابق عام افراد کو پینتالیس سے پچاس
کے دوران ایسپرین کا استعمال شروع کر دینا چاہتے اور اس کے استعمال کو پچیس
سال تک جاری رکھنا چاہیے۔

بحوالہ بی بی سی اردو

Back to top Go down
khokher
Admin
khokher


Posts : 960
Join date : 26.11.2010
Location : LAHORE

ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم Empty
PostSubject: Re: ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم   ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم EmptyMon Dec 27, 2010 8:30 am

بلال بھائی شکریہ اتنی اچھی معلومات پہچانے کا
Back to top Go down
http://myforum1.tk
نعیم
محسن
محسن
avatar


Posts : 317
Join date : 29.11.2010

ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم Empty
PostSubject: Re: ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم   ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم EmptyMon Dec 27, 2010 10:57 am

ملک بلال بھائی ۔ معلومات تو مفید ہی لگتی ہیں ۔ لیکن حقیقت حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کیونکہ ایلوپیتھک کوئی بھی دوا بنا سائیڈ ایفیکٹس کے نہیں ہوتی

اور پھر دوسری بات یہ ہے کہ میڈیکل سائینس والے اسپرین ہی کی خوبیاں بیان کرنے کی بجائے اسکے اس پر تحقیق کرکے ان اجزا کو الگ سے نئی دوا بنا کر خاص طور پر کینسر کے خلاف مدافعتی دوا کے طور پر متعارف کیوں نہیں کرواتے ۔ اسپرین ہی کی تعریفیں کیوں کی جارہی ہیں؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ اسپرین کی ْکمپنی کی مشہوریْ کے لیے ہی سب کچھ کیا جارہا ہو؟
Back to top Go down
Sponsored content





ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم Empty
PostSubject: Re: ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم   ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم Empty

Back to top Go down
 
ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم
» رنگ گورا کرنے والی کریمیں، جلد کے کینسر کا

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: سائنس اور ٹیکنالوجی :: میڈیکل سائنس اور طب-
Jump to: