Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 شرط لگائیں وزن گھٹائیں

Go down 
AuthorMessage
ھارون رشید
ماہر
ماہر
ھارون رشید


Posts : 1369
Join date : 28.11.2010
Age : 50
Location : اوکاڑہ شریف

شرط لگائیں وزن گھٹائیں Empty
PostSubject: شرط لگائیں وزن گھٹائیں   شرط لگائیں وزن گھٹائیں EmptySun Nov 28, 2010 12:09 pm

برطانیہ میں ان دنوں وزن کم کرنے کا ایک نیا طریقہ بے حد مقبول ہورہا ہے۔ طریقہ ہے ڈائٹنگ کرکے وزن گھٹانے پر شرط لگانا۔

وزن کم کرنے والے افراد ایک ایسی ویب سائٹ پر اپنے آپ کو درج کروا رہے ہیں جہاں وہ ایک مقرر مدت میں وزن گھٹانے کا عہد کرتے ہیں اور اگر اس مدت میں وزن کم نہیں کرپاتے تو ان کے بینک اکاؤنٹ سے شرط کی رقم کٹ جاتی ہے جو ایک امدادی تنظیم کو دے دی جاتی ہے۔

یہ سکِیم امریکہ میں شروع ہوئی تھی اور اب برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد افراد اس میں اندراج کرواچکے ہیں۔

شرط ہارنے پر نہ صرف ان افراد کی جیب ہلکی ہوتی ہے بلکہ ایک گروپ ای میل کے ذریعے ان کے دوستوں کو بھی اس کی خبر کر دی جاتی ہے۔

امریکہ میں یہ اسکیم 85 فی صد مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔

وزن گھٹانے کا جائزہ ایک ریفری لیتا ہے۔

اس سکِیم کے شروع کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے والوں کو اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے ان سے کہا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان کی رقم کسی ایسی امدادی تنظیم کو دی جائے گی جس کے نظریے سے وہ اتفاق نہیں رکھتے۔

سٹِک بیٹ ڈائٹنگ نامی اس ویب سائٹ کے ایک بانی جارڈن گولڈبرگ کا کہتے ہیں: ’وزن کم کرنے کی شرط رکھنے والے شخص سے ہم کہتے ہیں کہ اگر آپ شرط ہار گئے تو ہم آپ کی رقم ایسی امدادی تنظيم کو دیں گے جس سے آپ اتفاق نہیں رکھتے‘۔

اس ویب سائٹ پر شرط لگانے والے رابرٹ کارٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے سے ڈائٹنگ کررہے ہیں اور ان کا اب تک تجربہ ملا جلا ہے۔ ان کا کہنا ہے: ’پہلے ہفتے میں، میں نے ڈیڑھ پاؤنڈ وزن کم کیا اور میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا لیکن دوسرے ہفتے میں صرف ایک پاؤنڈ وزن ہی کم کر پایا اور میں نے تقریباً چار ڈالر کھو دیے‘۔

وہ مزید کہتے ہیں: ’مجھے لگتا ہے اس طرح میں وزن کم کرنے میں کامیاب رہوں گا۔ میرے خیال سے یہ اچھا پراجیکٹ ہے‘۔

حالانکہ ابھی ڈاکٹروں کے درمیان اس پروجیکٹ کی مقبولیت اور لانگ ٹرم میں اس پروجیکٹ کے اثرات کے بارے میں ملی جلی رائے ہیں۔

’سینٹر فار سٹدی آف انسینٹیوز ان ہلیت‘ کے پروفیسر رچرڈ ایشکرافٹ کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو اس طرح کا لالچ دیا جاتا ہے تو یہ کافی مؤثر ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح لوگ آسانی سے وزن گھٹا سکتے ہیں۔ کم کھانے اور صحیح کسرت سے وزن گھٹانا آسان ہوجاتا ہے۔

لیکن ان کے مطابق اس بارے میں کہنا مشکل ہے کہ ایک بار جب یہ لالچ ختم ہوجائے گا تو لوگ تب بھی ڈائٹنگ کے ذریعے وزن گھٹانا جاری رکھیں گے۔

بی بی سی
Back to top Go down
http://friends.canada-forum.net/index.htm
 
شرط لگائیں وزن گھٹائیں
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: سائنس اور ٹیکنالوجی :: میڈیکل سائنس اور طب-
Jump to: