Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 میری پسندیدہ شاعری

Go down 
4 posters
AuthorMessage
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptySun Nov 28, 2010 4:22 pm

ہمیں غم نہیں ہے غم زندگی کا

ہمیں تو غم ہے بس اس زندگی کا


یوں تو خوشیوں کی ہمیں چاہ نہیں

پر شوق بھی کہاں ہے ان دکھوں کا


جس کے لیے لکھی گئی ہو اگر وہی نہ پڑھے

تو اچھی ہو یا بری،کیا فائدہ ایسی تحریر کا


ان دنیاوی تعالقات کی ضرورت کیوں کر ہو

جب رشتہ جڑا ہو ایک دل سے دوسرے دل کا


ہم نہیں مانگیں گے اپنے صبر کا صلہ

ہمیں تو انتظار رہے گا قیامت کے آنے کا


ہر موڑ پر چلی آتی ہے ہمدردی جتانے

اے دنیا ہمیں تو بس شوق ہے تنہا رہنے کا


اگر پیار ہے تو کبھی احساس بھی دلائیں

ہم بےبس ہیں،کیسے یقین کر لیں آپ کی محبت کا


جو دسترس میں نہ ہو تو خواہش بھی نہیں کرتے

کیا کہنا ہم جیسے خود پسند لوگوں کا
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
ملک بلال
Admin
ملک بلال


Posts : 714
Join date : 26.11.2010

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 01, 2010 12:02 am

جو دسترس میں نہ ہو تو خواہش بھی نہیں کرتے

کیا کہنا ہم جیسے خود پسند لوگوں کا

بہت خوب اچھا کلام ہے۔ مزید کا انتظار ہے۔
Back to top Go down
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 01, 2010 12:53 am

Bohat achi choice hai hasan bhai
Back to top Go down
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyThu Dec 02, 2010 7:27 am

ملک بلال wrote:
جو دسترس میں نہ ہو تو خواہش بھی نہیں کرتے

کیا کہنا ہم جیسے خود پسند لوگوں کا

بہت خوب اچھا کلام ہے۔ مزید کا انتظار ہے۔

ملک بلال بھائی پسندیدگی کا شکریہ thanks
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyThu Dec 02, 2010 7:29 am

Munawar wrote:
Bohat achi choice hai hasan bhai

منور بھائی پسندیدگی کا شکریہ thanks2
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
محبوب خان
مبتدی
avatar


Posts : 12
Join date : 08.12.2010
Location : اسلام آباد

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 08, 2010 11:01 am

بہت خوب حسن بھائی
Back to top Go down
محبوب خان
مبتدی
avatar


Posts : 12
Join date : 08.12.2010
Location : اسلام آباد

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 08, 2010 11:07 am

کوئی تتلی ہے نہ جگنو آہ شام بیکسی
آج دل میں نسترن کی شاخ پھر چھپنے لگی

تونے کیا توڑا گلستان سے وفا کا ایک پھول
ہر کلی ہے غیر محرم ہر شگوفہ اجنبی

بے ارادہ چل رہا ہوں زندگی کی راہ پر
میرے مسلک میں نہیں ہے کاروبار رہبری

میں شعاعوں میں پگھل جاوں مری فطرت نہیں
وہ ستارہ ہوں کہ جس کو ڈھونڈتی ہے روشنی

اور کتنی دور ہیں ساغر عدم کی منزلیں
زندگی سے پوچھ لوں گا راستے میں گرملی

ساغر صدیقی
Back to top Go down
ملک بلال
Admin
ملک بلال


Posts : 714
Join date : 26.11.2010

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 08, 2010 11:21 am

اور کتنی دور ہیں ساغر عدم کی منزلیں
زندگی سے پوچھ لوں گا راستے میں گرملی

واہ محبوب بھائی آتے ہی چھا گئے ہیں۔ میرے پسندیدہ شاعر کی پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک۔ بہت خوب
Back to top Go down
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 08, 2010 3:07 pm

وہ گھر بسانے کی خواہش میں
اپنے بدن کی مصیبت میں نکلی
ہواؤں میں سازش کا موسم تھا
لیکن وہ اپنی جوانی کے سپنے میں بھٹکی
بڑی دیر تک زرد پتے کی مانند
جھوٹے دلاسوں کے شانوں پہ اُڑتی رہی

اُس کی آنکھوں کے روشن ستارے
بیاباں راتوں میں پتھرا گئے
اُس کے سینے پہ مہتاب گہنا گئے

اب وہ خوابوں کے آسیب کو تھام کر
رات دن کے پلوں سے گزرتی ہے
تنہا بدن کی سرائے میں ٹھہرے مسافر کو
اپنی کہانی سُناتی ہے
اور صبح ہونے سے پہلے
اسے بھول جاتی ہے
Back to top Go down
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 08, 2010 5:40 pm

اسی حریف کی غارت گری کا ڈر بھی تھا
یہ دل کا درد مگر زار رہگذر بھی تھا

اسی پہ شہر کی ساری ہوائیں برہم تھیں
کہ اک دیا مرے گھر کی منڈیر پر بھی تھا

یہ جسم و جان تیری ہی عطا سہی لیکن
ترے جہان میں جینا مرا ہنر بھی تھا

اسی کھنڈر میں مرے خواب کی گلی بھی تھی
گلی میں پیڑ بھی تھا پیڑ پر ثمر بھی تھا

مجھے کہیں کا نہ رکھا سفید پوشی نے
میں گرد گرد رواں تھا تو معتبر بھی تھا

میں سرخرو تھا خدائی کے روبرو یوسف
کہ اس کی چاہ کا الزام میرے سر بھی تھا
Back to top Go down
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyThu Dec 09, 2010 4:52 pm


بے ارادہ چل رہا ہوں زندگی کی راہ پر

میرے مسلک میں نہیں ہے کاروبار رہبری


محبوب بھائی بہت خوب شاعری ارسال کی ہے زبردست thanks
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyThu Dec 09, 2010 4:53 pm

منور بھائی آپ نے بھی عمدہ شاعری ارسال کی ہے thanks2
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyThu Dec 09, 2010 4:53 pm

محبوب خان wrote:
بہت خوب حسن بھائی

محبوب بھائی پسندیدگی کا شکریہ
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 22, 2010 9:44 am

یہ نگاہ شرم جھکی جھکی، یہ جبینِ ناز دھواں دھواں
مرے بس کی اب نہیں داستاں، مرا کانپتا ہے رواں رواں
یہ تخیلات کی زندگی، یہ تصورات کی بندگی
فقط اک فریبِ خیال پرمری زندگی ہے رواں رواں
مرے دل پہ نقش ہے آج تک وہ باحتیاط نوازشیں
وہ غرورو ضبط عیاں عیاں، وہ خلوص و ربط نہاں نہاں
نہ سفر بشرطِ مآل ہےنہ طلب بقیدسوال ہے
فقط ایک سیری ذوق کو میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں
ہو طلسم عالم رنگ و بو کہ حریم انجم و کہکشاں
مرا ساتھ دے گی نظر مری، وہ چھپیں گے جا کے کہاں کہاں
مری خلوتوں کی یہ جنتیں کئی بار سج کے اجڑ گئیں
مجھے بارہا یہ گماں ہوا کہ تم آرہے ہو کشاں کشاں
Back to top Go down
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 22, 2010 9:45 am

سماعتوں میں ترا وہ کلام باقی ہے
مہکتی رات کا رنگیں سلام باقی ہے

بہت سے نام سمے کی ہوا کا رزق بنے
کتابِ زیست میں بس ایک نام باقی ہے

ہزاروں وصل کے قصوں کا مجھ سے قتل ہوا
تمہارے ہجر کا قصہ تمام باقی ہے

صدی صدی کے حوالوں کو بھول بیٹھا ہوں
تمہارے قرب کی وہ ایک شام باقی ہے

ابھی بھی وقت ہے تم فیصلہ بدل ڈالو
تمہارے شہر میں میرا قیام باقی ہے

وہ جو بھی اہم تھے کردار میں نے لکھ ڈالے
مری کہانی کا اب اختتام باقی ہے
Back to top Go down
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptyWed Dec 22, 2010 9:46 am

قبل اس کے۔ ۔ ۔
دسمبر کی ہواؤں سے رگوں میں خون کی گردش ٹھہر جائے
جسم بے جان ہو جائے
تمہاری منتظر پلکیں جھپک جائیں
بسا جو خواب آنکھوں میں ہے وہ ارمان ہوجائے
برسوں کی ریاضت سے
جو دل کا گھر بنا ہے پھر سے وہ مکان ہو جائے
تمہارے نام کی تسبیح بھلادیں دھڑکنیں میری
یہ دل نادان ہو جائے
تیری چاہت کی خوشبو سے بسا آنگن جو دل کا ہے
وہ پھر ویران ہوجائے
قریب المرگ ہونے کا کوئی سامان ہوجائے
قبل اس کے۔ ۔ ۔
دسمبر کی یہ ننھی دھوپ کی کرنیں
شراروں کی طرح بن کر، میرا دامن جلا ڈالیں
بہت ممکن ہے
پھر دل بھی برف کی مانند پگھل جائے
ممکن پھر بھی یہ ہے جاناں۔ ۔ ۔
کہ تیری یاد بھی کہیں آہ بن کر نکل جائے
موسمِ دل بدل جائے ۔ ۔ ۔
یا پہلے کی طرح اب پھر دسمبر ہی نہ ڈھل جائے
!قبل اس کے۔ ۔ ۔
دسمبر اور ہم تیری راہوں میں بیٹھے تم کو یہ آواز دیتے ہیں
کہ تم ملنے چلے آؤ
دسمبر میں چلے آؤ
Back to top Go down
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری EmptySun Jan 02, 2011 7:19 am

بہت خوب زبردست wah
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
Sponsored content





میری پسندیدہ شاعری Empty
PostSubject: Re: میری پسندیدہ شاعری   میری پسندیدہ شاعری Empty

Back to top Go down
 
میری پسندیدہ شاعری
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» مزاحیہ شاعری
» ملک بلال کی پسندیدہ ویڈیوز
» یو ٹیوب سے اپنی پسندیدہ غزلیں اور کلام یہاں شیئر کریں

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: اردو ادب اور شاعری :: شعر و شاعری :: آپ کی پسندیدہ شاعری-
Jump to: