Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 آسان گھریلو نسخے

Go down 
4 posters
AuthorMessage
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

آسان گھریلو نسخے  Empty
PostSubject: آسان گھریلو نسخے    آسان گھریلو نسخے  EmptyMon Nov 29, 2010 10:05 am

ذیل میں چند ایسے آسان گھریلونسخے تحریر کئے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے بہت سی روز مرہ دشواریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان کی حیثیث کسی قاعدہ کلی کی نہیں ہے بلکہ تجربات کی بنیاد پر ہے۔لہٰذا مخصوص حالات میں متعلقہ ماہرین سے رابطہ قائم کرناضروری ہوگا:
٭ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لئے اس دیگچی کو جس پر دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں تو ابلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔
٭بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس دشواری کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ تک کے لیے رکھ دیں بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں، بالکل صاف پائیں گے۔
٭دہی جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کراس میں دو ہری مرچ ڈال دیں اورآدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑئیے اورپھر دیکھئے دہی جلد اورسخت جمے گا۔
کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو اکثرسارے گھر میں پھیل جاتی ہے اس کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سر کہ چولہے کے پاس رکھ دیں خوشبو نہیں پھیلے گی۔
٭باسی چاول تازہ کرنے کے لئے پانی ابالیں اس میں چاول ڈال دیں ایک ابال کے بعد پانی نکال دیں اوردم پررکھ دیں۔
٭لیموں سے زیادہ رس حاصل کرنے کیلئے ایک دو منٹ تک نیم گرم پانی میں بھگودیں پھر اس کا رس نکا دیں پھراس کارس دوگنا حاصل ہوگا۔
٭نمک دانی میں چاول کے چار پانچ دانے ڈال دیں تواس میں نمک نہیں جمے گا۔
٭چائے کے پانی کو اگر زیادہ کھولایا جائے تو چائے بدمزہ ہوجاتی ہے۔
٭ سر کے اور پانی سے شیشے کی بوتلیں اورصراحیاں خوب صاف ہوجاتی ہیں۔
٭چاقو کی صفائی کچا آلو کاٹ کر چاقو پر ملنے سے چاقو صاف ہوجاتا ہے۔
٭ سیاہ بوٹ پالش میں ذراسا سر کہ ملا دیا جائے تو جوتوں پر خوب چمک آجاتی ہے۔
٭چہرے کے داغ دھبے دور کرنا:ایک گلاس پانی لے کر دو عدد لیموں کارس اس میں ملادیں پھر اس آمیزے کو برف جمانے والی ٹرے میں جمالیں پھر روزانہ ایک ٹکڑانکال کر چہرے پرملیں۔ چہرہ صاف ہوجائے گا۔
٭پلاسٹک کے برتنوں کی صفائی :کثرت سے استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں ، بوتلوں پر کچھ داغ پڑ جاتے ہیں چکنائی جم جاتی ہے۔ اس کے لئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دو چار چمچ کپڑے دھونے والا سوڈ ڈال کرتیز گرم یا پانی میں بھگودیں، ایک گھٹنے وغیرہ پر بھی آزماسکتے ہیں۔ نتائج حیران کن ہوں گے۔
٭نکسیر کا علاج:اگر آپ کو نکسیر کی بیماری ہے توآپ آملے کوایک دن کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد اس پانی کے چار قطرے روزانہ ناک میں ڈالیں توآرام آئے گا۔ اورجب نکسیر بہے تو پیاز کا ٹ کر ضرور سونگھئے‘اللہ آرام ملے گا۔
٭پاؤں کا پسینہ کم کرنیکی ترکیب :اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پاؤں میں بہت پسینہ آتا ہے تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا عرق ملا کراس سے پاؤں دھوئیں۔ پسینہ آنا کم ہوجائے گا۔
٭دیسی گھی سے بو دور کرنا:بعض دفعہ دیسی گھی سے کھٹی لسی وغیرہ کو بو آتی ہے۔ اس کو دور کرنے کے لئے تقربیاً ایک کلو گھی میں دو کھانے کے چمچ سو کھا آٹا ڈال کر پکائیں۔ پھر چھا ن کراستعمال کریں کسی بھی قسم کی بو باقی نہیں رہے گی۔
٭ برتن چمکائیں: گلاس اوراسٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتاہے۔ اس کیلئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع مت کریں۔ اس سے گلاس اوراسٹیل کے دیگر برتن دھوئیں اورپھر ان کی چمک دیکھیں۔
٭ تازہ چپاتی چپاتیوں کو ڈبہ میں بند کرتے وقت اس میں تھوڑی سا ادرک رکھ دیں۔ چپاتی نرم اور تازہ رہیں گی۔
٭ہچکی روکنے کے لئے :اگر آپ ہچکی کو فوراً روکنا چاہتے ہیں توایک سبز الائچی اچھی طرح چبا کرنگل لیں اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیںتو ہچکیاں بند ہوجائیں گی۔
٭دہی کوزیادہ دن استعمال کرنا:دہی کو زیادہ دن تک استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں ڈال کر رکھ دیں تو دہی 4 سے 5 دن تک ویسے ہی تازہ رہے گا۔
٭بال محفوظ رکھنے کی ترکیب :سیکا کائی ، ماش کی دال اورمیتھی سل پرباریک چٹنی کی طرح پیس لیں۔ اسے بالوں میں لگائیں‘اس سے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔ بالوں کا سفید ہونا بھی رک جائے گا اوربال چمکدار ہوجائیں گے۔
٭ پنیر کوٹوٹنے سے بچائیں: پنیر کوگرم پانی میں ڈال کرتھوری دیر رکھ دیں اورپھر اس کوکسی بھی چیز میں ڈال کر پکائیں پنیر ٹوٹتا نہیں ہے۔
٭زہریلی چیز کا شک دور کرنا کھانا پکاتے ہوئے اگر آپ کو یہ شک ہوکہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز پڑگئی ہے تو ایک چمچ مشکو ک کھانالیکر آگ میں ڈالیں اگر اس میں سے نیلے رنگ کے شعلے نکلیں تو سمجھ لیں کہ کھانا زہریلا ہوگیا اورکھانے کے قابل نہیںہے۔
٭آئیڈیل بیکنگ کیک بنانے کے لئے ہمیشہ انڈے کی سفیدی علیحدہ اورزردی الگ سے پھنٹیں۔ لکڑی کا چمچہ استعمال کریں سیفدی خوب جھاگ بن جائے اوربرتن الٹانے پر نہ گرے تو کیک خوب پھولا ہواہوا بنے گا۔ میدے کو دو تین مرتبہ اچھی طرح اورہلکا ہلکا ٹیبل پر پٹخیں تو ہوا کے بلبلے نکل جائیں گے اور کیک عمدہ بنے گا۔
٭ہاتھوں سے مرچ کی جلن دورکرنے کے لیے گہیوں کا آٹا تھوڑا ساہاتھوں پر صابن کی طرح مل لیں۔ پھر پانچ منٹ بعد ہاتھ دھولیں۔اگر آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگالیں جلن دور ہوجائے گی۔
٭ المونیم کی چیزوں پر سے داغ دورکرنے کے لیے پسا ہوانمک پہلے خشک اورپھر گیلا کرکے رگڑیں ایسا کرنے سے چند منٹ بعد داغ دور ہوجائے گا اس سے المونیم وغیرہ کی اشیاءپہلے کی طرح چمکنے لگیں گی۔
٭فریج سے بد بو کا ختم کرنا اگر آپ کے فریج میں کسی بھی قسم کی بدبو آتی ہو تو ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں ، بد بو ختم ہوجائے گی۔
٭پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی ختم کرنا: جتنی پیاز استعمال کرنی ہوں انھیں رات کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کراچھی طرح تھیلی بند کر کے فریج میں رکھ دیں۔ انہیں کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نہیں بہے گا۔
٭منہ کی بدبو دور کرنا:رات کو ایک چٹکی نمک لے کر اس میں دو قطرے سرسوں کا تیل اچھی طرح سے ملا لیںءانگلی سے دانتوں پر خوب اچھی طرح سے ملیں منہ کو جھکا لیں تاکہ پانی نکل جائے۔ بغیر کلی کئے سوجائیں‘پانی بالکل نہ لگائیں۔ اس سے دانت بہت صاف اورمسوڑھے مضبوط ہوجاہیں گے۔
Back to top Go down
ھارون رشید
ماہر
ماہر
ھارون رشید


Posts : 1369
Join date : 28.11.2010
Age : 50
Location : اوکاڑہ شریف

آسان گھریلو نسخے  Empty
PostSubject: Re: آسان گھریلو نسخے    آسان گھریلو نسخے  EmptyTue Nov 30, 2010 4:05 pm

بہت بہت شکریہ اچھی معلومات فراہم کی ہیں book
Back to top Go down
http://friends.canada-forum.net/index.htm
khokher
Admin
khokher


Posts : 960
Join date : 26.11.2010
Location : LAHORE

آسان گھریلو نسخے  Empty
PostSubject: Re: آسان گھریلو نسخے    آسان گھریلو نسخے  EmptyFri Dec 10, 2010 1:43 pm

good
Back to top Go down
http://myforum1.tk
چن پردیسی
معاون
چن پردیسی


Posts : 72
Join date : 27.11.2010
Location : Okara

آسان گھریلو نسخے  Empty
PostSubject: Re: آسان گھریلو نسخے    آسان گھریلو نسخے  EmptyTue Dec 14, 2010 6:10 pm

achha hay
Back to top Go down
Sponsored content





آسان گھریلو نسخے  Empty
PostSubject: Re: آسان گھریلو نسخے    آسان گھریلو نسخے  Empty

Back to top Go down
 
آسان گھریلو نسخے
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: خواتین کارنر :: گھریلو ٹوٹکے-
Jump to: