Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

  اگر اجازت ہو تو،!!!!!!

Go down 
3 posters
AuthorMessage
armansyed
معاون
armansyed


Posts : 58
Join date : 30.11.2010
Age : 73
Location : Jeddah, Saudi Arabia

 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! EmptyTue Nov 30, 2010 12:26 pm


آپکا نام اور کس نے رکھا

عبدالرحمن سید نام ہے میرا اور تخلص ارمان ہے، نام والدین نے رکھا اور تخلص بس کسی کا یہ ایک ارمان تھا، وہ تو ساتھ نہیں رہا لیکن بس یادیں ہی رہ گئیں،!!!!!!

تعلیم(کتنی اور کہاں سے اور کیوں حاصل کی)

تعلیم گریجیوشن کامرس تک ہی حاصل کرسکا جبکہ والد کا خواب تھا کہ میں چارٹرڈ اکاونٹنسی پاس کروں، جو کہ میرے بس کی بات نہیں تھی،!!!! والد کی خواہش کے مطابق زبردستی ہی گریجیوشن بس کسی طرح مکمل کر ہی لیا،!!!! میرے لئے تو یہ بھی بہت بڑا معرکہ تھا،!!!!

مشاغل اور مصروفیات

پیشہ کے اعتبار سے محاسب ہوں اور جدہ کے ایک اسپتال کے گروپ میں انکے ایک ذیلی ادارے میں حساب کتاب کے کام پر مامور ہوں، ویسے میرے شوق تو اردو ادب اور آرٹ فنون لطیفہ مصوری اور اندرونی آرائش ڈیزائیننگ کے علاوہ گھومنے پھرنے کا بھی بہت شوق ہے، پاکستان کے علاوہ عرب امارات میں تین دفعہ دبئی،ابو ظہبی, شارجہ، عجمان اور کویت، بحرین کی سیر کی، سعودی عربیہ میں کام کے سلسلے میں الریاض، الظہران، الحفوف، الخبر، الدمام، القسیم میں (البریدہ، العنیزہ، الرس، البکیریہ، البدایعہ،) مکہ المکرمہ، مدینہ المنورہ, المجمع، رابغ، ینبع اور جدہ میں تقریباً 30 سال اور اسی دوران یمن کے شہر صنعاء میں چار مرتبہ وقفہ وقفہ سے کام کے سلسلہ میں جاتا رہا اور ایک سال کا عرصہ ترکمانستان کے دارحکومت اشک آباد میں بھی گزارا،!!!!!! بس اب یورپ، افریقہ اور چین جانے کی خواہش دل میں باقی ہے، اگر اوپر والے کی مرضی ہوئی اور زندگی نے کچھ مہلت دی تو ،!!!!!!!


عمر اگر بتانا چاہیں تو


عمر تو 60 سال سے اوپر ہوچکی ہے، چھپانے کی بات نہیں، جو ہے سو ہے، گھٹانے بڑھانے سے کیا فائدہ،!!!! زندگی کے اعمال میں ایک جھوٹ کا مزید اضافہ ہوجاتا،!!!! ویسے بھی عمر میں کیا رکھا ہے، دل جوان ہونا چاہئے، جب تک سانس ہے جب تک آس ہے،!!!!!!! موت کا تو ایک دن مقرر ہے، اس لئے چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں خوشیاں بانٹتے چلیں کہ نہ جانے کسی گلی کے موڑ پر اپنی شام ہو جائے،!!!!!

یہ فورم کیسا لگا

یہ فورم تو اپنا جانا پہچانا ہے، مخلص دوستوں کی محفل ہے، یہاں سادے اور پیارے دوستوں اور بچوں کا خوبصورت ساتھ ہے، مجھے ان سب سے بہت عزت ملی ہے،

مستقبل کے عزائم کیا ہیں

جو ماضی میں عزائم تھے، وہی چل رہے ہیں، جو کچھ اپنی زندگی میں علم و ہنر سیکھا وہ بس دوسروں تک بغیر کسی امتیاز کے پہچارہا ہوں، زیادہ تر میرے شاگرد پاکستانی ہیں جن کا تعلق پاکستان کے تقریباً تمام صوبوں سے رہا ہے، اس کے علاوہ روسی، ترکمانی، یمنی، سوڈانی، مصری، سعودی، فلسطینی، سوری، اردنی، سے تعلق رکھنے والوں کا بھی میرا ساتھ رہا،!!!!!! پچھلے دنوں ان سب نے انتظامیہ کے پرزور حمایت پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے سلسلے میں سب نے مل کر بمعہ انتظامیہ کے 74 لاکھ روپیہ اکھٹا کرکے پاکستان کے سیلاب زدگاں کے فنڈ میں جمع کرایا،!!!!

یہاں اور بھی پاکستانیوں کے علاوہ بھی مختلف ممالک کے ایسے مخلص لوگ موجود ہیں جو بغیر کسی لالچ کے اپنی تمام زندگی فلاحی کاموں میں خرچ کردی، اپنے لئے کچھ بھی نہیں بچایا اور نہ ہی کوئی جائیداد دولت جمع کی،!!!!!


Back to top Go down
ملک بلال
Admin
ملک بلال


Posts : 714
Join date : 26.11.2010

 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: Re: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! EmptyTue Nov 30, 2010 11:39 pm

سید انکل بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کر ۔ شکریہ آپ نے ہمیں اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ گھڑیاں عنایت فرمایں۔ امید ہے آپ سے پہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جیسا کہ پہلے تھا۔
Back to top Go down
armansyed
معاون
armansyed


Posts : 58
Join date : 30.11.2010
Age : 73
Location : Jeddah, Saudi Arabia

 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: Re: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! EmptySat Dec 11, 2010 8:51 am

ملک بلال wrote:
سید انکل بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کر ۔ شکریہ آپ نے ہمیں اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ گھڑیاں عنایت فرمایں۔ امید ہے آپ سے پہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جیسا کہ پہلے تھا۔

آپ کا بہت بہت شکریہ ملک بلال جی،
Back to top Go down
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: Re: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! EmptySun Dec 12, 2010 7:13 am

سید انکل تفصیلی تعارف دینے کا شکریہ آپ کے بارے جان کر بہت اچھا لگا clap2
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
armansyed
معاون
armansyed


Posts : 58
Join date : 30.11.2010
Age : 73
Location : Jeddah, Saudi Arabia

 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: Re: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! EmptySat Dec 18, 2010 8:45 am

حسن رضا wrote:
سید انکل تفصیلی تعارف دینے کا شکریہ آپ کے بارے جان کر بہت اچھا لگا clap2

thanks2
Bohat bohat Shukariya Hassan Jee,!!!!!
Back to top Go down
حسن رضا
محسن
محسن
حسن رضا


Posts : 463
Join date : 28.11.2010
Age : 32
Location : سلیمی چوک

 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: Re: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! EmptySun Jan 02, 2011 7:06 am

شکریہ کی کوئی گل نئیں آپ اپنے ہی ہیں Wink
Back to top Go down
http://www.oururdu.com
Sponsored content





 اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty
PostSubject: Re: اگر اجازت ہو تو،!!!!!!    اگر اجازت ہو تو،!!!!!! Empty

Back to top Go down
 
اگر اجازت ہو تو،!!!!!!
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: استقبالیہ :: آپ کا تعارف-
Jump to: