Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 میرا ........دیس

Go down 
2 posters
AuthorMessage
ھارون رشید
ماہر
ماہر
ھارون رشید


Posts : 1369
Join date : 28.11.2010
Age : 50
Location : اوکاڑہ شریف

میرا ........دیس Empty
PostSubject: میرا ........دیس   میرا ........دیس EmptyTue Nov 30, 2010 7:08 pm

میرے لئے اپنے دیس میں لکھنا جتنا آسان ھے اتنا مشکل بھی ھے آپ کہیں گے یہ کیا بات ہوئی تو شاید اس کا جواب میں ٹھیک سے نہ دے
پاؤں اس کی وجہ اپنے دیس سے وہ محبت ھے جو میرے دل میں ھے، مجھے پاکستان سے اس قدر محبت ھے کہ یہاں اگر کبھی کوئی چیز دیکھوں جس پہ میڈ
ان پاکستان لکھا ہو تو میری آنکھیں بھر آتی ھیں ، میں خود کو پاکستانی کہلوانے میں فخر محسوس کرتی ہوں جبکہ آج کل کے حالات میں لوگ پاکستان کی پ
بھی زبان پہ نہیں‌آنے دیتے،
بارش کے بعد اپنی مٹی کی وہ خوشبو ، سخت گرمی میں گہرے کالے بادلوں کا امڈ کے آنا بہار میں پھولوں کی مہک کس کس چیز کا ذکر کروں ، یہاں تو
درخت بھی اجنبی لگتے ھیں پرندے بھی ، نہ کوئل کی کوکو ھے نہ کوے کی کائیں کائیں ،
میں نے اپنے کچھ دوستوں سے کہا کہ میں تو گلی میں آئس کریم یا دوسرے پھیری والوں کی‌آوازیں حتی کہ رکشے کی آواز کو بھی مس کرتی ہوں تو سب
نے مل کے میرا مذاق اڑایا ، مگر میں‌خود کو نہیں بدل سکتی اتنے سال یہاں پردیس میں رھنےکے باوجود اب بھی ٹی وی پہ مجھے لاہور کی کوئی سڑک کوئی
باغ کوئی عمارت نظر آ جاتی ھے تو میری دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ھیں مجھے لگتا ھے جیسا میرا وجود تو یہاں ھے میری روح وھیں رہ گئی ھے میں
کوشش کے باوجود اپنے دیس کے ماحول سے وہاں کی یادوں سے خود کو الگ نہیں کر پائی، دیس کی محبت میں میری رگ رگ میں بسی ھے
جب بھی سوچتی ہوں کہ اب کبھی ممکن نہیں ہو گا وہ درختوں پہ جھولے ڈالنا سکھیوں کے سنگ باغوں میں جاکے چوری چوری آم امرود توڑنا ، کچھ یادیں
خواب ہو جاتی ھیں ہم اس ماحول میں کبھی لوٹ نہیں سکتے
کاش ہمارے دیس کے حالات ایسے ہوتے کہ ہم سب وہاں سکون سے رہ سکتے تو آج ہزاروں یا لاکھوں لوگ پردیس کا عذاب نہ جھیل رھے ہوتے، میری
دعا ھے کہ خدا ہمارے پیارے دیس کو سلامت رکھے دشمنوں کی بد نظر سے محفوظ رکھے اور ہم سب کو ہدایت دے کہ ہم اس کی حفاظت کرنے والے
بنیں نہ کہ جڑیں کھوکھلی کرنے والے

خوشی کا بلاگ
Back to top Go down
http://friends.canada-forum.net/index.htm
khokher
Admin
khokher


Posts : 960
Join date : 26.11.2010
Location : LAHORE

میرا ........دیس Empty
PostSubject: Re: میرا ........دیس   میرا ........دیس EmptySun Dec 12, 2010 5:36 pm

بہت خوبصورت تحریر ہے لیکن لکھی کس نے ہے
Back to top Go down
http://myforum1.tk
 
میرا ........دیس
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» میرا دیس میرا گاؤں،!!!!!!

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: اردو ادب اور شاعری :: اردو نثر :: ادبی نثر پارے-
Jump to: