Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں

Go down 
AuthorMessage
Munawar
معاون
Munawar


Posts : 72
Join date : 29.11.2010
Age : 40
Location : okara

کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں Empty
PostSubject: کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں   کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں EmptyTue Nov 30, 2010 9:13 pm

جہاں روضہءِ پاک خیر الورٰی ہے وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیاہے

محمد کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو کہ وہ صاحبِ کعبہ قوسین ٹھرے
بشر کی سر عرش مہماں نوازی یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپالے جو دشمن کو بھی زخم کھا کردعا دے
اسے اور کیا نام دے گا زمانہ وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

قیامت کا اک دن معین ہے لیکن ہمارے لیے ہر نفس ہے قیامت
مدینے سے ہم جانثاروں کی دوری قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

تم اقبال یہ نعت کہہ تو رہے مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کررہے ہو
کہاں تم کہاں مدح ممدوح یزداں یہ جراءت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
[b]
Back to top Go down
 
کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» راتیں بھی مدینے کی باتیں بھی مدینے کی

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: اردو ادب اور شاعری :: شعر و شاعری :: نعتیہ و حمدیہ کلام-
Jump to: