صبح صبح پراٹھے لسی اور دیسی مکھن کے ساتھ ناشتہ، کبھی سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی اور ساتھ اوپر مکھن کا پیڑا، ہری بھری تازہ تازہ سبزیاں آپکے دستر خوان پر، خوبصورت صبح کا حسین نظارہ، تازی تازی باد نسیم کی خوشگوار فضا کی بھینی بھینی خوشبو، پرندوں کی دل موہ لینے والی چہچہاہٹ، لہلاتے کھیت اور باغات، سہانی شام کی سنہری افق پر ڈوبتے ہوئے شمس کا محبت بھری شب کی آمد کا اعلان، ساتھ مسجدوں سے پنج وقت اذان کا خالق کائنات کی عبادت کے لئے بلاؤہ، سادہ اور مہمان نواز پرخلوص لوگوں کی محبتیں،!!!!!!
کیا بات ہے میرے وطن کے معصوم سادہ اور جواں ہمت پرخلوص لوگوں کی،!!!!!