ھارون رشید ماہر
Posts : 1369 Join date : 28.11.2010 Age : 50 Location : اوکاڑہ شریف
| Subject: نیا اسلامی سال مبارک ہو Mon Dec 06, 2010 5:50 am | |
| آج ذوالحجہ کی 30 تاریخ ہے اور نئے اسلامی سال کی آمد آمد ہے۔ دعا ہے کہ نئے سال میں اللہ تعالی کے تمام پاکستانیوں اور تمام مسلمانوں پر اپنا کرم فرمائے۔ اسلام کو عزت اور سربلندی عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرماتے ہوے اسے نیک اور مخلص انتظامی سربراہان عطا فرمائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ فرمائے اور تمام پاکستانیوں، تمام بلوچوں، تمام سندھیوں، تمام پنجابیوں اور تمام صوبہ خیبر پختونخواہ کے رہنے والوں کو مل جل کر اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تمام پاکستانیوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت اور خلوص عطا فرمائے۔ اور مسلمانوں کو نیک راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میری طرف سے یہ ایک چھوٹا سا تحفہ۔ نئے اسلامی سال یعنی 1432 کا کیلنڈر قبول فرمائیں۔ یہ کیلنڈر کسی عرب ڈیزائنر کی کاوش ہے۔ امید ہے آپکو پسند آئے گا۔ آپ اسے پی ڈی ایف فارمیٹ یا جے پی جی فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جے پی جی http://nasa4ppc.files.wordpress.com/2010/12/14321.jpgپی ڈی ایف http://nasa4ppc.files.wordpress.com/2010/12/1432.pdf | |
|
khokher Admin
Posts : 960 Join date : 26.11.2010 Location : LAHORE
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Tue Dec 07, 2010 1:12 pm | |
| | |
|
Admin Admin
Posts : 26 Join date : 26.11.2010 Age : 42 Location : Pakistan
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Tue Dec 07, 2010 7:47 pm | |
| بہت شکریہ ھارون بھائی انتظامیہ کی طرف سے بھی سب دوستوں کی نئے اسلامی سال کی مبارکباد | |
|
نعیم محسن
Posts : 317 Join date : 29.11.2010
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Wed Dec 08, 2010 10:49 am | |
| ہمارے اسلامی کیلنڈر کی شروعات ہی قربانیوں سے عبارت ہوتی ہے۔ یکم محرم الحرام سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا اور دس محرم الحرام امام الشہداء سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ معہ خانوادہء رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم شہادت ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو بھی دین مبین کی خاطر قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اس نئے سال کو ساری امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لیے باعث رحمت، باعث امن و سکون اور باعث خوشحالی و ترقی بنائے۔ جو کہ بنا کسی اہل، صالح، خدا ترس اور محب وطن قیادت کے ممکن نہیں۔ بہرحال نیا سال سب کو مبارک ہو۔
Last edited by نعیم on Wed Dec 08, 2010 10:50 am; edited 1 time in total | |
|
محبوب خان مبتدی
Posts : 12 Join date : 08.12.2010 Location : اسلام آباد
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Wed Dec 08, 2010 10:49 am | |
| میری طرف سے بھی تمام احباب کو نیا اسلامی سال 1432 ہجری مبارک ہو۔ | |
|
محبوب خان مبتدی
Posts : 12 Join date : 08.12.2010 Location : اسلام آباد
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Wed Dec 08, 2010 10:56 am | |
| - نعیم wrote:
- ہمارے اسلامی کیلنڈر کی شروعات ہی قربانیوں سے عبارت ہوتی ہے۔
یکم محرم الحرام سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا اور دس محرم الحرام امام الشہداء سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ معہ خانوادہء رسول کا یوم شہادت ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو بھی دین مبین کی خاطر قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اس نئے سال کو ساری امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لیے باعث رحمت، باعث امن و سکون اور باعث خوشحالی و ترقی بنائے۔ جو کہ بنا کسی اہل، صالح، خدا ترس اور محب وطن قیادت کے ممکن نہیں۔ بہرحال نیا سال سب کو مبارک ہو۔ نعیم بھائی اسلامی سال کا آخری مہینہ ہمیں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی اور شروع کا مہینہ امام الشہداء سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ مع ساتھیوں کے قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ غریب و سادہ ورنگیں ہے داستان حرم نہایت اسکی حسین ابتدا ہیں اسماعیل | |
|
حسن رضا محسن
Posts : 463 Join date : 28.11.2010 Age : 32 Location : سلیمی چوک
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Thu Dec 09, 2010 4:45 pm | |
| السلام علیکم
میری طرف سے بھی تمام دوستوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نئے اسلامی سال کی صدقے سے نیک عمل کرنے کی اور ہر قسم کی برائیوں سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین | |
|
محبوب خان مبتدی
Posts : 12 Join date : 08.12.2010 Location : اسلام آباد
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو Fri Dec 10, 2010 6:57 am | |
| | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: نیا اسلامی سال مبارک ہو | |
| |
|