Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی

Go down 
AuthorMessage
نعیم
محسن
محسن
avatar


Posts : 317
Join date : 29.11.2010

کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی Empty
PostSubject: کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی   کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی EmptyThu Dec 09, 2010 2:27 am

کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی
احسان دین پر ہے شہادت حسین کی

حبِ حسین، حُبِ الہی کا ہے نشاں
اللہ سے دشمنی ہے عداوت حسین کی

ایماں کا راز صاحبِ قرآن سے پوچھ لے
قرآن سکھا رہا ہے موءدت حسین کی

حسن و حسین گلشنِ نبوی* کے پھول ہیں
گل میں مہک حسن کی،رنگت حسین کی

مولائے کائنات ہیں بابا حسین کے
امّاں ہیں نورِ نظرِ رسالت حسین کی

زندہ ہے بن کے پیکرِ صبر و رضا حسین
دائم ہے طرزِ فکرِ شہادت حسین کی

تِشنہء دیدِ جلوہء حق تھے میرے حسین
ناداں سمجھ سکے نہ محبت حسین کی

لے کر چلے ہیں کنبہء نبوی کو کربلا
مقتل میں مسکرانا ہے جراءت حسین کی

اصغر ہوں یا ہوں اکبر حوالے خدا کیے
بے مثل و با کمال سخاوت حسین کی

گردن ہے زیرِ خنجرِ شمرِ لعین کے
اوجِ سجود پر ہے عبادت حسین کی

چاہت ہے دل میں غلبہء دیں کی تو اے رضا
کربل سجاؤ زیرِ امامت حسین کی


ہدیہ عقیدت : محمد نعیم رضا
Back to top Go down
 
کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
»  عظمتَ و فضائل شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ
» ہدیہ عقیدت بحضور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: اردو ادب اور شاعری :: شعر و شاعری :: نعتیہ و حمدیہ کلام-
Jump to: