ھارون بھائی آپ نے انتہائی اہم اور سنجیدہ موضوع اٹھایا ہے۔ اس بارے میں ہم سب کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ آج کل واقعی یہ کام بہت خرابی پیدا کر رہا ہے۔ بہت حد تک قصور ہم سب کا بھی ہے۔ میرے خیال سے گھریلو خواتین کے پاس موبایل ہونا ہی نہیں چاہیے پی ٹی سی ایل اس کا اچھا متبادل ہے بلکہ اصل چیز تو لینڈ لاین ہی تھا موبایل اس کا متبادل بنا۔ ہاں جو خواتین کام کاج اور جاب کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلتی ہیں ان کے پاس موبایل ہونا ان کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن اس بارے میں انہیں بھی ان کے گھر والوں کو آگاہ کرنا چاہیے۔ میرے علم میں بھی کئی ایسے واقعات ہیں جن کی وجہ سے اچھے خاصے گھریلو مسائل پیدا ہوے بلکہ ایک کا شکار تو میں خود بھی ہوا جس کی وجہ سے مجھے کافی عرصہ موبائل سے اپنا رابطہ منقطع کرنا پڑا ۔ چھوٹی سی غلط فہمی بہت بڑی بربادی کا سبب بن جاتی ہے۔ اللہ تعالی سب کو ہدایت نصیب فرمائے۔