السلام علیکم محبوب بھائی
ہمارا فورم پیارا فورم میں دلی خوش آمدید ہمارے پیارے فورم کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ کرم اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔
پرچہ ہمارا فورم پیارا فورم
کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
نوٹ : خوشخطی کے اضافی نمبر ہوں گے
1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
9- ہمارے پیارے فورم سے تعارف کیسے ہوا اور آپ کو ہمارا فورم کیسا لگا ؟
یا
اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔