زندگی بھی کیا خوب ہم سفر ہے۔ ہر موڑ پر اپنی مرضی کرتی ہے۔ انسان کسی اور طرف جانا چاہتا ہے مقدر کے ایسے بھنور اس کی راہ میں بچھاتی ہے کہ وہ یہ تک بھول جاتا ہے کہ وہ کس طرف جانا چاہتا تھا، کدھر آ نکلا اور کدھر جا رہا ہے۔ بس چلتا چلا جا رہا ہے۔ سفر مقدر ہے یا مقدر ایک سفر ہے۔ میں نہ سمجھ پایا۔ شاید یہ بات سمجھنے یا سمجھانے کی ہے بھی نہیں۔ بس گزارنے کی ہے۔ کسی نے کہا تھا۔ "ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے" میں یہی بات زندگی کے بارے میں کہوں گا۔
Sat Jun 09, 2012 3:53 am by ملک بلال